سیالکوٹ،سمبڑیال (نمائندہ جنگ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال کا دورہ کیا اور او پی ڈی ، وارڈ ، فارمیسی اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو بہتر رکھا جائے بعد ازاں ڈی سی نے گورنمنٹ اسلامیہ سکول سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور امتحانی مراکز کی انسپکشن کی ۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن، ڈی ایم او ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی سمبڑیال، ڈی ڈی او ہیلتھ سمبڑیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔