ملتان ( لیڈ ی رپورٹر) سیاسی و سماجی خواتین نے داد رسی سنٹر ملتان کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بے سہارا اور بے آسرا خواتین کے لئے یہ سنٹر کسی نعمت سے کم نہیں اور جنوبی پنجاب کی خواتین کے لئے یہ تحفہ ہے ، صائمہ عامر خان ، قربان فاطمہ،سماجی رہنما یاسمین خاکوانی،ڈاکٹرروبینہ اختر،سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ عابدہ بخاری، شائستہ جبیں ، خالدہ پروین نے اس حوالے سےجنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر کا ملتان سے آغاز سے اس خطہ کی مظلوم خواتین کوسہاراملےگا،اس سنٹر میں متاثرہ خواتین کو ایک ہی چھت کےنیچے ابتدائی طبی امد اد ،پولیس رپورٹنگ ،ایف آئی آ ر کا اندرا ج ، پراسکیو شن ، طبی معا ئنہ ،فرانزک جا ئز ہ ، بعد از صد مہ بحا لی میسر ہو نگی ،اس سے خطہ کی مظلوم خواتین کو درپیش مشکلات ،مسائل ترجیحی بنیا دو ں پرحل ہوسکیں گے،انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ شر ح خوا ند گی کو بڑھا کر شعور و آ گہی کو پیدا کر نا ہو گا تا کہ معاشر ے میں خو اتین پر ہو نے وا لے تشد د ،ظلم اور جبر کو روکا جاسکے ۔