سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثاربڑھکیں نہ ماریں،ان کی ایما پر پاکستان نہیں چلے گا ، جھوٹے مقدمات بنا کر یک طرفہ احتساب کیاجارہاہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے وزیرداخلہ چوہدری نثار پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم اور منی لانڈرنگ کیس میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا؟
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار غیر ضروری پھرتی دکھاتےہیں ،وہ یک دم اسپاٹ فکسنگ معاملے میں بھی کود پڑے،ہم عدالتوں کا سامنا کریں گے ، اسٹے نہیں لیں گے ۔
شرجیل میمن کا کہناتھاکہ نواز شریف سمیت جن لوگوں کا بھی اصغر خان کیس میں نام آیا ، ای سی ایل میں ڈالا جائے ،ہم شریف برادران کی طرح عدالت سے اسٹے نہیں لیں گےجبکہ ہم بھی یہ حق رکھتے ہیں۔