• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ،تاجروں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے تین دن کی مہلت

مردان( نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے انجمن تاجران کے عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے تجاوزات تین دن کے اندر اندر ہٹادیں بصورت دیگران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خان محمد، تحصیل میونسپل افسر شہریار خان کے علاوہ تاجران کے عہدیداروں اور نمائندوں نے شرکت کی ۔ انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ آئندہ تین روز میں اپنی برادری سے تجاوزات کو ختم کرنے پر زور دیں گے اور جن دکانداروں نے ہماری بات نہ مانی اور تجاوزات ختم نہ کئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ یونین کے عہدیدار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونگے۔تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
تازہ ترین