ایبٹ آباد (صباح نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کیلئے ایبٹ آباد کرکٹ گراونڈ میں ٹرائل روک کر بچوں کو باہر نکال دیا گیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹرائل شروع کرانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ایبٹ آباد آمد پر ضلعی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے مختلف شہروں سے ٹرائل کے لئے آئے بچوں کو گرائونڈ سے نکال دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کے ٹرائل کچھ وقت کے لئے روکے ہیں انہیں منسوخ نہیں کیا گیا ،ہیلی کاپٹر اتارنے کے حوالے سے پی سی بی سے اجازت لے گئی ہے۔پی سی بی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ کی پالیسی کی خلاف ہے،کوئی بھی گرائونڈ عوامی اجتماعات یا وی آئی پی افراد کی سرگرمیوں کے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتی رویے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ بچے چترال ،دیر ،مردان اور صوابی سمیت دور دراز شہروں سے آئے،انڈر۔13 کے ٹرائل کے لئے انہیں دوبارہ نہیں بلاسکتے۔