کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی لابی کی جانب سے بیرون ملک بھی پاکستان کیخلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو اپنا پانچواں صوبہ قرار دینے کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی گئی ہے، نام نہاد قرارداد میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلگت بلستستان جموں وکشمیر کا حصہ ہے اور اسے پاکستان نے آزادی کے بعد سے غیر قانونی طور پر قبضہ کررکھا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد 23 مارچ کو کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما بوب بلیک مین نے پیش کی تھی، قرارداد میں گلگت بلستستان سے گزرنے والی پاک چین اقتصادی راہداری پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔