• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا،گلوالہ پھاٹک پر انڈر پاس بنانے کیلئے سمری تیار

سرگودھا(نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ نے گلوالہ پھاٹک پر انڈر پاس بنانے کیلئے سمری تیار کرلی جس پر 15 کروڑ سے زائد کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ا پھاٹک بند ہونے کی صورت میں 6 اطراف سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے ۔پھاٹک بند ہونے سے گلوالہ روڈ‘ ظفر کالونی روڈ‘ سیٹلائٹ ٹاؤن گلیکسی پارک روڈ‘ پرانا سلاٹر ہاؤس روڈسیٹلائٹ ٹاؤن چوک روڈ اورجوہر کالونی روڈ پر ٹریفک بری طرح جام ہوجاتی ہے ۔ قبل ازیں اس پھاٹک پر پل تعمیر کرنے کا منصوبہ تھالیکن اب اس پل پر انڈر پاس کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین