ملتان میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا، ملزم 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرے گا ۔
ملتان کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مقدمہ کے مطابق ساہیوال کے محمد عمران نے 3 جولائی 2016ء کو بہنوئی محمد اسلم کے خلاف اپنی بہن نازیہ کے قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ نازیہ کی 6 سال قبل محمد اسلم سے شادی ہوئی تھی ۔
دونوں میاں بیوی کا اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس پر محمد اسلم نے بغدے کے وار کر کے اس کی بہن نازیہ کو قتل کر دیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی دی۔