جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان پڑوسی کے لیے اور مستحکم پڑوسی پاکستان کے لیے ضروری ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سو سال پورے ہونے پر عالمی اجتماع کا انعقاد تاریخی اعتبار سے اہم ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات پر عالمی اجتماع میں شرکت کیلئے وزیراعظم، قائد حزب اختلاف، اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ ، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے ۔