• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد بورڈ،33امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میںنویں جماعت کے اردو کے پرچہ کے دوران 22 ویجیلنس ٹیموں نے امتحانی عمل میں حصہ لیا‘ کل 56 وزٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 33کاپی کیسز کیے گئے جبکہ 1 جعلی امیدوار کو بھی پکڑا گیا جبکہ نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات گورنمنٹ غلام حسین ہدایت اللہ ہائر سیکنڈری اسکول میں بورڈ کی ٹیم کے بغیر پولیس کے امتحانی مرکز میں داخل ہوکرایک استاد اور ایکسٹرنل کو گرفتار کرنے پر اساتذہ اور علاقے کے رہائشی جمع ہوگئے‘ اساتذہ کی جانب سے امتحانات میں ڈیوٹی نہ دینے کی دھمکی کے بعد بورڈ چیئرمین بورڈ اور پولیس افسران کی مداخلت پر اساتذہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ پولیس بورڈ کی ٹیموں کے ساتھ امتحانی مراکز میں آئے گی۔ چیئرمین تعلیمی بورڈپروفیسر ڈاکٹر محمد میمن اور ویجیلنس ٹیم کے ممبران نے حیدرآباد کے متعدد امتحانی مراکز کا اچا نک دورہ کیا۔
تازہ ترین