سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )انرولمنٹ مہم 2017ءکے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبہ بھر کے اضلاع میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی انرولمنٹ کی ضرورت پر زور دیا ۔ کمشنر آفس سرگودھا کے کمیٹی روم میں وڈیو لنک کانفرنس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذوالقرنین لنگڑیال ،میئر سرگودھا ملک اسلم نوید، ڈپٹی میئر بلال خان ،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اظہر علی خان ‘ ڈی ای او چوہدری اللہ رکھا ودیگر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پرمہمانوں نے بچوں کی رجسٹریشن کر کے بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کیں۔