• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کو گلگت بلتستان صوبے پر خدشات سے آگاہ کر دیا،بیرسٹرسلطان

 میرپور(ایجنسیاں) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ تسلیم کرنا کشمیر کی آزادی کے مطالبے سے دستبرداری کے مترادف ہے۔کشمیر مختلف اکائیوں پر مشتمل علاقہ ہے۔جس میں گلگت بلتستان ایک اکائی ہے،ہم کشمیر کی وحدت پر ایمان اور یقین رکھتے ہیں۔کشمیر کی مکمل آزادی ہمارا نصب العین ہے۔ہم کسی صورت تقسیم کشمیر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیر کونسل کے اختیارات کے حوالے سے اگر وزیر اعظم آزاد کشمیر مثبت پیش رفت کریں گے تو ہم اُن کا ساتھ دیں گے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے گزشتہ دنوں ملاقات میں، میں نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان ،آئینی اصلاحات ،کشمیر کونسل کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کر دیا تھا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے میرپور میںآکسفورڈ کے لارڈ میئر الطاف خان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے آکسفورڈ کے لارڈ میئر چوہدری الطاف سابق اُمیدوار اسمبلی چوہدری اعجاز رضا ،چئیر مین علما ءو مشائخ ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش میزبان ،تقریب چئیرپرسن ہیومنز رائٹ آزاد جموں و کشمیر شاہ بانو ظفر ،نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آکسفورڈ کے لارڈ میئر الطاف خان نے کشمیر کاز کے لیے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر کا ز کے لیے برطانیہ میں  کشمیری کمیونٹی کی تاریخی خدمات ہیں۔چوہدری الطاف کا آکسفورڈ سے لارڈ میئر بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی دُنیا کی چند بہترین یونیوسٹیز میں سے ایک ہے۔ذوالفقار علی بھٹو شہید ،بے نظیر بھٹو شہید ،عمران خان سمیت ،برطانیہ کے متعدد وزرائے اعظم نے آکسفورڈ یو نیورسٹی سے ہی اپنی تعلیم حاصل کی۔اس لیے آکسفورڈ کا لارڈ میئر بننا یقینا بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔برطانیہ کے اندرکشمیر کے حوالے سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہم نے ضابطہ اخلاق بنا رکھا ہے کہ تمام لوگ صرف کشمیر کا جھنڈا ہی لے کر اس مظاہرے میں شرکت کریں۔کشمیری جھنڈا ہمارے قومی تشخص کی علامت ہے۔
تازہ ترین