• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے کی سزا عمر قید کردی گئی

Indian State Gujrat Sets Life Term Punishment For Slaughtering Cow
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے کی سزا 7برس  قید سے بڑھا کر عمر قید کر دی گئی ہے۔ بھارت میں انتہا پسند ہندو گائے کو مقدس جانور گردانتے ہیں اور اس کے ذبح کے سخت خلاف ہیں۔

گجرات کی ریاستی اسمبلی میں جمعہ کومنظور کیے گئے ایک قانون کے مطابق گائے ذبح کی غرض سے لے جانے والے شخص کو10 برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہےجبکہ ذبح کرنے والے کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔

قانون میں اس ترمیم کی منظوری ریاست کے گورنر سے لینا ابھی باقی ہے تاہم اس قانون کا نافذ ہونا تقریباًطے ہے۔
تازہ ترین