• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا واقعہ سیکورٹی لیپس نہیں کہا جاسکتا ،زعیم قادری

Sargodha Event Cannot Call A Security Lapse Zaeem Qadri
صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے کہا ہے کہ دربار مقامی لوگوں کی ملکیت ہے ،سرگودھا واقعہ کو سیکورٹی لیپس نہیں کہا جاسکتا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں زعیم قادری نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ 20افراد کو 8سے 10گھنٹوں میں قتل کیا ،عبدالوحید کے اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر چلے گئے،اس کا دوسرے فریق سے تنازع تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دربارمحکمہ اوقاف اورپنجاب حکومت کے زیرانتظام نہیں،پولیس کو جب اطلاع ملی تو وہ 20منٹ میں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے محکمہ اوقاف کےزیرانتظام 552 دربارہیں، جعلی عاملوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین