• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خارجہ پالیسی کمزور رہی،فضل الرحمان

Pakistan Foreign Policy Remain Week Fazalur Rehman
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ پاکستان کوہمیشہ پراکسی وار کے لیے استعمال کیاگیا،جبکہ ملک کی خارجہ پالیسی کمزور رہی ہے،چین سے دوستی کو کارآمد اور طاقتور بنانا ہوگا۔

نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان دوسروں کے لیے استعمال ہوا اور بدقسمتی سے ہماری خارجہ پالیسی کمزور رہی ہے ان کا کہناتھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جہاں اسلام ہوگا وہاں شدت پسندی ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چائنا کی دوستی کو کارآمد اور طاقتور بنانا ہوگا ،چین کی کمیونسٹ پارٹی نے جے یو آئی کو فرینڈلی پارٹی قرار دیا ہے، پاکستان سی پیک اور نئے معاہدات کے تناظر میں اہم مراحل سے گزر رہا ہے اور ایسی صورتحال میں پاکستان میں ہندوستان اور مغربی سرحدوں سے مشکلات بڑھیں گی ۔

پاکستان نے ابتک ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے اور اسکو اگلے دس سال کے دوران بہت احتیاط کرنی ہوگی۔جی ڈی پی ستر سال میں بھی آگے نہیں بڑھ سکا، دنیا ہمارے اصولی موقف سے اختلاف نہیں کرتی۔
تازہ ترین