لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے سرگودھا کے دربار میں20افراد کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب وطن عزیز سے کوئی بری خبر نہ آئے بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے حد پیار کرتے ہیں اور ملک میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں20بے گناہ افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جوکہ غالباً اپنی پریشانیوں کے خاتمے کیلئے یہاں آئے تھے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی۔