• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں صوبوں میں گرمی،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان،گلگت بلتستان میں برفباری

اسلام آباد/کراچی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی۔ سندھ کے شہر کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے،شہیدبینظیر آباد کا درجہ حرارت 46 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ مٹھی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی سے بچنے کیلئے شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگا پربت، بابوسر ٹاپ، بٹوگا کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ، چلاس میں گہرے بادل چھائے رہے۔ مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔ دوسری طرف مغرب سے بارش کاسبب بننے والی ہوا ئیں ملک کے بعض حصوں میں داخل ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا،راولپنڈی اسلام آباد،بالائی اور وسطی پنجاب ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ جمعرات تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین