گجرات (نمائندہ جنگ) غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کا مقدمہ اہل خانہ کیخلاف درج کر لیا گیا، پولیس نے سٹی ایریا کلمہ چوک میں غیرت کے نام پر اہلخانہ کے ہاتھوں قتل ہونے والی فضہ آفتاب کا مقدمہ مقتولہ کے والد آفتاب اقبال، والدہ شاہدہ بی بی، 2 بھائیوں حمزہ آفتاب، شہریار آفتاب اور عمران محمود کیخلاف درج کر لیا۔