سرگودھا،ساہی وال (نامہ نگاران) مسلم لیگ( ن) کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا،ضلعی کو آرڈی نیٹر رائے حامد رضا بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک ربنواز فروکہ،ضلعی نائب صدر مہر محمد عثمان،رانا محمد اسلم، میاں خالد افضل،میڈیا کوآرڈینیٹر طارق قاسمی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سانحہ سرگودھا سفاکیت اور درندگی کی بدترین مثال ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔بے گناہ معصوم انسانوں کا نا حق خون بہانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جس کیلئےوزیر اعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور مسلم لیگ( ن) دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔