سرگودھا کے نواحی گاؤں 95شمالی میں20 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق مقدمہ پولیس اہلکارکی مدعیت میں4افراد کیخلاف درج کیا گیا، مقدمےمیں مرکزی ملزم عبد الوحید اوراس کے ساتھی آصف، ظفر ڈوگر اور نامعلوم شخص نامزد کیے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی غلام عباس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانا صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق واقعے میں زخمی 4افراد کی حالت بہتر ہے۔