گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)دو روز قبل گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ،پولیس نے دو نامزد سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا لدھیوالہ کے علاقہ ناروکی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار عامر کو دیرینہ دشمنی پر گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جو دو روز تک ڈی ایچ کیو میں زیر علاج رہنے کے بعد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔