• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجرأ سےمتعلق فیصلہ کل سنایاجائیگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزارت داخلہ کی جانب سے لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس کے ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے متعلق جواب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے جسے پڑھنے کے بعد عدالت جمعرات کو پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجرا سے متعلق فیصلہ سنائے گی۔ منگل کو غازی عبدالرشید قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے معاملے پر سماعت کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا ہے، اس موقع پر مدعی کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی آج ہی فیصلہ سنایا جائے کیونکہ کسی بھی جانب سے فیصلے پر دبائو آ سکتا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ کے جواب کو پڑھ کر جمعرات کو فیصلہ سنایا جائے گا، آپ بے فکر رہیں فیصلے کو کوئی دبائو متاثر نہیں کر سکتا۔جمعرات کو دیئے جانے والے فیصلے میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے ہیں یا نہیں۔ 
تازہ ترین