• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت جاری ایس ایس سی امتحانات کے دوران 22ویجیلنس ٹیموں نے 59 وزٹ کیے جس کے نتیجے میں 52 کاپی کیسز کیے گئے‘ دو ممتحن کو فارغ کردیا گیا اور 6 ایسے امیدواروں کو پکڑا جو کسی اور کا امتحان دے رہے تھے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈپروفیسر ڈاکٹر محمد میمن اور ویجیلنس ٹیم کے ممبران نے ٹنڈوالہ یار اور ٹنڈوجام کے متعدد امتحانی مراکز کا اچا نک دورہ کیا۔
تازہ ترین