• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں بینکوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں بینکوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرکل میں ناقص سکیورٹی پر تین بینکوں کے افسران کے خلاف مقدمات درج کروادیئے گئے جبکہ تمام بینکوں کے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سکیورٹی کے حوالے سے آخری وارننگ دے دی گئی ہے سی پی او گوجرانوالہ ندیم کھوکھر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن زکریا یوسف نے اپنے دفتر میں بینکوں کے افسران کے اجلاس میں کہا کہ بینکوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خراب کیمرے اور ناقص سکیورٹی پر بینک افسران کے خلاف مقدمات درج کرنے سمیت بینک کو سیل بھی کردیا جائے گا انہوں نے بنک افسران کو ہدایت کی کہ وہ بنک میں تین تین سکیورٹی گارڈ رکھیں مورچے بنائیں جہاں ایک گارڈ کھڑا ہو نائٹ گارڈ رکھیں اے ٹی ایم کا سکیورٹی الرٹ سسٹم ٹھیک کروائیں تاکہ واردات کی مکمل طور پر روک تھام ممکن ہوسکے۔ انہوں نے مختلف بینکوں کا سکیورٹی نظام چیک کرنے کیلئے اچانک دورہ بھی کیا اور ناقص سکیورٹی پر تین بینکوں کے افسران کے خلاف مقدمات بھی درج کروادیئے انہوں نے بنک افسران سے کہا کہ سکیورٹی کے معاملات میں پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں اس موقع پر ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر انصر موہل، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن محمد سرور اور ایس ایچ او جناح روڈ خالد وریا بھی موجود تھے۔
تازہ ترین