ملتان(سٹاف رپورٹر) کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری فیز 2کے سلسلے میںاجلاس ہوا ۔ جس میں آرمی ، سول انتظامیہ اور محکمہ شماریات کے اعلیٰ حکام کی شرکت،اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کامکمل جائزہ لیا گیا ، اجلاس کے شرکاء نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے جانے والے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے خانہ مردم شماری کے حوالے سے کئےجانے والے اقدامات کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خوش اسلوبی کے تسلسل پر زور دیا ، اجلاس میں ملتان ،خانیوال، ساہیوال ، اوکاڑہ کے اضلاع میں ہونے والی خانہ مردم شماری میں ملتان کور کے آفیسرز اور جوان پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ ذمہ داری کو نبھائیں گے ۔کور کمانڈر ملتان کا مزید کہنا تھا کہ خانہ و مردم شماری میں ملتا ن کور سول انتظامیہ اور محکمہ شماریات کے حکام کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے گی۔