قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اچھا افسر ہے ، لیکن اسے ہٹانا سندھ حکومت کا اختیار ہے۔ ایم کیو ایم کے وائٹ پیپر جاری کرنے پر انہوں نے کہا کہ منہ نہ کھلوائیں۔
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اچھے آدمی ہیںلیکن انہیں تبدیل کرنا وزیراعلیٰ کا اختیار ہے ۔
خورشیدشاہ نے ایم کیو ایم کے وائٹ پیپر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا وائٹ پیپر جاری کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے۔ بھتے کے لیے فیکٹری کو آگ لگادیتے ہیں ، منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں کچھ بھاگ گئے کچھ ارب پتی بن گئے۔