• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوئوں کے باوجود ٹریفک نظام میں بہتری نہیں آ سکی‘ چوہدری نثار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جڑواں شہروں میں ٹریفک کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلندو بانگ دعوئوں کے باوجود ٹریفک کے نظام میں بہتری نہیں آسکی۔ اُنہوں نے اجلاس میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے آمدورفت کو سیف سٹی سے منسلک کیا جائے۔ تمام داخلی و خارجی مقامات پر مئی تک ریڈیو فریکونسی شناخت کا نظام نصب کیا جائے۔ چوہدری نثار نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر ٹریفک صورتحال کو مانیٹر کریں اور شاہراہوں پر ٹریفک روانگی یقینی بنائیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس، این ایچ اے، سی ڈی اے اور نادرا جڑواں شہروں کو ملانے والی شاہراہوں پر فری لینز پر کام کی رفتار تیز کریں۔ وزیر داخلہ نے نادرا اور اسلام آباد انتظامیہ کو آر ایف آئی ڈی ٹیگ جاری کرنے کے حوالہ سے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا۔ چوہدری نثار نے ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کے اقدامات کی سختی سے حوصلہ شکنی کا بھی حکم دیا۔ 
تازہ ترین