قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 2014ء میں پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کو بچایا، میاں نوازشریف تو ہتھیار ڈال چکے تھے۔
کھاریاں میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کو مضبوط بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ ہماری توقعات پر پورا نہیں اترے اس لیے انہیں واپس بھیجا گیا، اگر وفاق نے صوبوں میں مداخلت بند نہیں کی تو پھر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لڑائی ہوگی۔
خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں امن فوج اور صوبائی حکومت کی وجہ سے آیا، اس میں نواز شریف کہیں نظر نہیں آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کی باتیں کرنے والے پہلے پنجاب میں امن پیدا کریں،وفاق سندھ میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔
قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری نظام کو مضبوط کرنا چاہتی لیکن میاں صاحب کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ غلط سمت جا رہی ہے