وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ نیا پاکستان بنالیں گے، یہ وہی لوگ ہیں جو مسلم لیگ ق سے وفا کے نعرے لگاتے تھے۔
انہوں کلر سیداں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعوے کرنے والے وہی لوگ ہیں جو مشرف سے وفاداری کا دم بھرتے تھے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ایک پارٹی سے دوسری میں جانے سے کسی کا کردار نہیں بدلتا۔