ملتان( سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وا یم این اے شاہین شفیق نے وفد کے ہمراہ ائیریونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹرحیات اعوان سے ملاقات کی،اس موقع پر ایم این اے شاہین شفیق نے ائیریونیورسٹی کیلئے ڈاکٹرحیات اعوان کی خدمات کوسراہا ،ایم این اے شاہین شفیق نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو عالمی یونیورسٹیوں کے سٹینڈرڈ کے مطابق بنایا جارہا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف رواں ماہ کے آخرائیریونیورسٹی ملتان کا افتتاح کریں گے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کی 7یونیورسٹیوں کو ایشیاء کی ٹاپ یونیورسٹیاں میں شامل کیا گیا ہے ،جن میں جنوبی پنجاب خطے کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی بھی شامل ہے،ماضی کی حکومتوں کی ترجیحات کچھ اور تھیں لیکن موجود ہ حکومت سمجھتی ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر ممکن نہیں ہے۔