ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل حق نواز چوہان نے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان کا چارج سنبھال لیا ۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل حق نواز چوہان کی خدمات سیکرٹری فوڈ کے سپرد کر دی گئیں جس پر سیکرٹری فوڈ نے حق نواز چوہان کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان تعینات کر دیا ہے ، حق نواز چوہان نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی سیٹ پر تعیناتی کے لیئے غور شروع کر دیا گیا اور آئندہ چند روز میں نئے افسر کی تعیناتی کر دی جائے گی۔