سرگودھا(نامہ نگار) سیاسی وسماجی راہنماچوہدری حاجی یاسین تبسم نے کہا ہے کہ سرگودہا میں چلڈرن ہسپتال کا قیام اشدضروری ہے کیونکہ سرگودہا میں جدیدترین سہولیات سے آراستہ چلڈرن ہسپتال کاقیام ڈویژن بھر کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اسوقت نومولود بچوں کی شرح اموات خاصی تشویشناک ہے اگرسرگودہا میں جدید سہولیات سے آراستہ چلڈرن ہسپتال کاقیام عمل میں لایاجا ئے تواس سے ایک دن سے لے کر 14سال تک کے بچوں کوعلاج معالجہ کی بہترسے بہترسہولیات میسرآسکتی ہے۔