• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، 6 ماہ میں233فوڈپوائنٹ سیل،20مالکان کیخلاف مقدمات درج

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 6 ماہ میں ریجن بھر کے 9243 فوڈز پوائنٹس کو چیک کیا جس میں ہوٹل ریستوران دکانیں بیکریاں شامل ہے ان میں سے 7975کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ غیر معیاری اشیاء استعمال کرنے اور صفائی ستھرائی کو بہتر نہ بنانے پر فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 63 لاکھ 19ہزار 5سو روپے جرمانے کیے جبکہ 233 کو انتظامات بہتر نہ بنانے پر سیل کردیا گیا 20مالکان کے خلاف مزاحمت کرنے پرمقدمات درج کیے گئے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی بدر رمیض کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پچھلے چھ ماہ میں مذکورہ کارکردگی کے تحت گوجرانوالہ کے فوڈز پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کی کوشش ہے
تازہ ترین