• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال یونیورسٹی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی پر تنازع

Disputed On The Appointment Of Project Director Of Chitral University
چترال یونیورسٹی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی پر تنازع کھڑا ہوگیا، میرٹ میں شامل امیدواروں نے تعیناتی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیاہے۔

جیونیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تجویز کردہ ناموں کو پس پشت ڈال دیاگیا ۔

دستاویز کے مطابق ایچ ای سی کی پہلی سمری میں ڈاکٹر اسماعیل ولی ، ڈاکٹر حسن شیر اور ممتاز حسین کے نام شامل تھے، وزیر اعلیٰ نے سمری میں ایم پی اے کی سفارش پربادشاہ منیر کا نام شامل کرنے کی ہدایت کی جس کا نام ایچ ای سی کی سمری میں شامل نہیں تھا، اس کے باوجود قواعدو ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر انہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا۔
تازہ ترین