گھارو( نامہ نگار) تفریح کی غرض سے ہزاروں کی تعداد میں کراچی سے شہریوں کا سمندر ٹھٹھہ کے تفریح مقامات کی جانب امڈ آیا ایک جانب گھگھر سے ٹھٹھہ تک ڈبل کیرج روڈ کی تعمیراتی کام جاری ہونے اور پھر تفریح کی غرض سے شہریوں کا ٹھٹھہ کی جانب رخ کرنے سے قومی شاہراہ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا جبکہ نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر خراب ہو جانے سےسپر ہائی وے پر جانے والی تمام ٹریفک کا رخ بھی نیشنل ہائی وے کی جانب موڑ دیا گیا جو ٹریفک جام کا سبب بنا۔ خاص طور پر تفریح کے لیے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔