• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی کی عدم دلچسپی سے سرگودھا مسائلستان بن چکا ‘عابد ہنجرا

سرگودھا(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد حسین ہنجرانے کہا ہے کہ ن لیگی ارکان اسمبلی کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کی بنا پر ضلع سرگودہامسائلستان بن چکا ہے۔ پنجاب حکومت ضلع سرگودہاسمیت صوبہ کے تمام اضلا ع کو بر ی طرح نظراندازکررہی ہے ۔اسوقت صوبہ پنجاب کے تمام ترقیاتی فنڈزلاہورپر خرچ کیے جارہے ہیں۔ پنجاب کے حکمران صرف لاہور کوہی صوبہ پنجا ب سمجھ رہے ہیں ا گر پنجاب کے حکمرانوں کی یہ ہی سوچ ہے تو پھر صوبہ پنجاب کے 35اضلاع کے عوام آئند ہ عام انتخابات میں اپنے ساتھ امتیازی سلوک کی بنا پر لیگی امیدواروں کو ووٹ کی قوت سے عبرتناک شکست دیں گے ۔ضلع سرگودہا کے لوگ اسوقت نکاسی وفراہمی آب اورسڑ کوں کی ٹوٹ پھوٹ سمیت لاتعدادمسائل سے دوچار ہیں ۔لمحہ فکریہ ہے کہ لیگی حکومت کے چارسالہ دوراقتدارمیں ضلع سرگودہامیں کوئی بھی میگاپراجیکٹ نہیں شروع ہوسکا ۔
تازہ ترین