شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)کمشنر لاہور ڈویژن پر مشتمل اتھارٹی نے محکمہ مال کے دھیرکے ڈوگراں سرکل میں لاکھو ں روپے مالیت کی اراضی کے فراڈ کی تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی اور نائب تحصیلدار واجد شاہ ،قانون گو شفاقت حسین اور پٹواری رانا اعجاز کو پیڈا ایکٹ کے تحت چارج شیٹ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول اسلم شاہد کو انکوائری افسر نامزد کیا ہے۔