• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان میں آپریشن،5دہشت گردہلاک‘رینجرزاہلکارشہید

ڈیرہ غازی خان ‘پشاور (نمائندہ جنگ ‘ایجنسیاں) ڈیرہ غازی خان میں حساس اداروں اور رینجرزکے مشترکہ آپریشن میں5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ زخمی ہو گیا ‘مرنے والوں میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ذوالفقارعرف ذلفی اورپیربخش عرف پیراشامل ہیں ‘ذوالفقارعرف ذلفی 7مقدمات میں مطلوب اوراس کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے )حیربیارمری گروپ سے تھاجبکہ پیر بخش عرف پیرا کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ 15 مقدمات میں مطلوب تھا ‘ادھر پشاورپولیس نے شہر میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3شدت پسندوں کو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں دھماکاخیز مواد اور اسلحہ برآمدکرلیا‘آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان فورٹ منرو سے 40کلومیٹر دورچھیراتھل کے جنوب مغرب میں رینجرز اور حساس اداروں نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا‘اس موقع پر جھڑپ کے دوران ملزمان نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار کامران شہیداورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرزہارون زخمی ہو گیا ،فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، زخمی اہلکارکو سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعدسکیورٹی فورسز کی مزید نفری کو طلب کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا‘شہید رینجرز اہلکارکامران کی نمازجنازہ ملتان گیریژن میں ادا کی گئی۔ ادھرتھانہ سہالہ کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی‘ پولیس کے مطابق آپریشن میں 210 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 370 افراد کو چیک کیا گیا‘ سرچ آپریشن کے دوران ایک بارہ بور رائفل ‘ ایک ایس ایم جی اور 2 تیس بور پستول ‘ ایم ایم رائفل ‘ ایک ٹرپل ٹو رائفل اور ایک 32 بور پستول برآمد کر لیا گیا\\\\\\\\۔
تازہ ترین