پشاور،دبئی(صباح نیوز‘این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لاہور میں 23پارٹیوں پر مشتمل ایک الائنس بننے جا رہا ہے، ملک میں آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ ہونے چاہئیں،پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہو گا اور اس سے ملک کا مستقبل وابسطہ ہے،اتوار کے روز ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں 23 پارٹیوں پر مشتمل بڑی جماعت کی ضرورت ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی گروہوں کو ختم کر کے جلد ہی اس بڑے الائنس کا حصہ بنوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ بہت جلد کریگی، پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہو گا اور اس سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے دعوی کیا کہ ملک کو لوٹنے والے واپس آ رہے ہیں اور ملک کے اندر بیھٹے چور باہر سے آنے والے چوروں کا استقبال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے بچے کے زبان پر پانامہ لیکس ہے، عوام چاہتی ہے کہ عدالت پانامہ کا فیصلہ جلد سنائے، پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان میں تیسری قوت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ملک لوٹ رہے ہیں، ہم 23 سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنا رہے ہیں، پاکستان واپس آکر اس الائنس کی قیادت کرونگا۔