• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :ہلاک ملزم کامران بھٹی اہم مقدمات میں ملوث تھا

Sukkur Accused Killed Was Involved In Important Cases Kamran Bhatti
سکھر میں آج صبح سی ٹی ڈی پولیس سے مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت کامران بھٹی کے نام سے ہوئی ہے، جو کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم اور سرکردہ رکن تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سکھر میں شکارپور لنک روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ ملزم اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا۔

پولیس کے مطابق کامران بھٹی کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کامران بھٹی ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کا مرکزی کردار تھا،وہ کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل، نیوی پر حملوں اور دیگر 20 ہائی پروفائل کیسز میں ملوث تھا۔

مقابلے کی تفتیش کیلئے کراچی سے ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کی ٹیم بھی ہمراہ سکھر پہنچ گئی۔
تازہ ترین