• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کو ضرورت ہے، یونس خان ریٹائرمنٹ واپس لیں،عامر سہیل

The Team Needs Withdraw Retirement Khan Aamir Sohail
سید یحییٰ حسینی ...
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا خیال ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے یونس خان کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ درست نہیں ہے،ان کے خیال میں 39سال کے یونس ابھی مزید دو تین سال کھیل سکتے ہیں۔

47ٹیسٹ میچوں میں 5سنچریوں کی مدد سے 4780رنز اسکور کرنے والے عامر سہیل کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد مصباح الحق کی جگہ قیادت یونس خان کے سپرد کر کے وکٹ کیپر سرفراز احمد پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے اسے بہتر انداز میں تیار کرنا چاہیے۔

50 برس کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ یونس خان کے اس طرح ٹیم کو چھوڑ کر چلے جا نے سے ٹیسٹ ٹیم متاثر ہوگی ،انہوں نے اس کا ذمہ دار ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو قراردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابیوں کے اعتبار سے ضرور مصباح کو سراہا جانا چاہیے،لیکن ٹیم بنانے میں مصباح الحق کا کوئی کردار نہیں ،2015ءمیں مصباح نے ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑی تو ٹیم ساتویں نمبر پر تھی،اب وہ ٹیسٹ ٹیم کو چھٹے نمبر پر چھوڑ کر جا رہے ہیں،موجودہ ٹیم میں نا اوپنرز کے مستقبل کا پتہ ہے نا بولنگ اٹیک موثر ہاتھوں میں ہے۔

سابق کپتان ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کو دئیے جانے اور مصباح الحق کی جانب سے ان کے حق میں دئیے جانے والے بیان پر سخت نالاں ہیں۔

سابق چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹرگیم ڈیولپمنٹ پی سی بی رہنے والے عامر سہیل نے کہا کہ وہ مصباح الحق کی بہت عزت کرتے ہیں ،لیکن یہ وہ چند باتیں ،جن میں مصباح الحق نے پی سی بی کا ساتھ دے کر قومی ٹیم کو نقصان پہنچایا ۔

عامر سہیل کی نگاہ میں یہ ایک کامیاب کپتان کا فارمولہ نہیں،یونس خان کے حوالے سے اپنی بات کا دفاع کرتے ہوئے سابق کپتان کا موقف ہے کہ 115ٹیسٹ میچوں میں 34سنچریوں کیساتھ 9977رنز کسی کارنامے سے کم نہیں ،یہی وجہ ہے کہ یونس پاکستان کا اب نمبر’ون‘ بیٹسمین ہے،اسے ہمیں یوں ہی رخصت کر نے کے بجائے اس کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چار سال کے عرصے میں یونس خان کا 14سنچریاں بنانا بتا رہا ہے کہ ابھی اس میں کچھ کرنے کا جذیہ موجود ہے،درست فیصلہ ہوگا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یونس خان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لئے کہے اور پاکستان کرکٹ کے بہتر مفاد میں اسے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جائے۔
تازہ ترین