ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ) سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں کو ملکی سیاست سے دور کرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما الحاج ملک محمد رمضان جڑھ نے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنما محترمہ شیریں مزاری سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد ڈیرہ غازیخان واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد یونس خان خٹک ایڈووکیٹ ،جعفر ببر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ملک محمد رمضان جڑھ نے کہا کہ عام آدمی اور سفید پوش آدمی اس مہنگائی کے دور میں پس کر رہ گیاہے۔