• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم ‘بہاولپور میں 6لاکھ 8ہزار 72بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسداد پولیو کی 5روزہ قومی مہم کے دوران ضلع بھر کے 5سال سے کم عمر 6لاکھ 8ہزار 72بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ مہم 17اپریل سے 21اپریل تک جاری رہے گی جس میں پہلے 3دن گھر گھر جا کر قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بعدازاں 2دنوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کوتلاش کر کے 100فیصد نتائج کے حصول کے لئے کوشش کی جائے گی، یہ بات ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفتاب احمد پیرزادہ،چیف ایگزیکیٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید اصغر، انچارج پولیو مہم ڈاکٹر ذاکر، محکمہ ہیلتھ کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مسز نوشین ملک، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن چوہدری بشیر احمد، متعلقہ تحصیلوں کے افسران، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد طیب ودیگر افسران موجود تھے،اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران مجموعی طور پر 1369ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 1071موبائل ٹیمیں، 157فکسڈ مقامات کی ٹیمیں، 117ٹرانزٹ پوائنٹس کی ٹیمیں اور 18ضلع بھر کے مصروف ترین عوامی مقامات کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔17اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 265ایریا انچارج،122یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز، 6تحصیل سپروائزرز سمیت تقریباً 3090افرادی قوت حصہ لے گی۔
تازہ ترین