شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی بنا پر ضلع شیخوپورہ میں عوامی اجتماعات کرنے، ریلیاں نکالنے، دھرنا دینے اور جلوسوں کے نکالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات کی بنیاد پر لگائی گئی ہے جو آئندہ دو ماہ برقرار رہے گی۔