سرگودھا(نامہ نگار) صوبائی وزیربرائے قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت کیبنٹ سب کمیٹی کی ویڈیو لنک کانفرنس کمشنرآفس سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں رانا مقبول مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، صو بہ پنجا ب کے تما م آر پی اوز اورتما م کمشنرز پنجا ب نے شر کت کی ۔ کانفرنس میں صوبہ بھر میں ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے موقعوںکیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آ فیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے انہیں بریفنگ دی۔وزیر قا نو ن پنجا ب نے تمام چرچ کے ارد گرد کومبنگ اور سرچ آپریشن وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور ضلعی امن کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرنیکی ہدایت کی۔