• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے انتظامیہ کا ملتان کو اے سی کوچز کیلئے 2پاور وین اور 3ٹی ایل این دینے سے انکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہیڈکوارٹرنے قلت کے باعث ریلوے انتظامیہ ملتان کو اے سی کوچز کے ساتھ لگنے والی 2پاور وین اور 3ٹی ایل این دینے سے انکار کردیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ ریلوے انتظامیہ ملتان نے موسم گرما کے لئے ملتان اور خانیوال کے لئے ایک ایک جبکہ ملتان ،خانیوال اور کوئٹہ کے لئے ایک ایک اضافی ٹی ایل وین کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ضرورت کے وقت ان کے استعمال کو یقینی بنایا جاسکےتاہم ہیڈکوارٹرپاوروین اور ٹی ایل وین کی قلت کی وجہ سےریلوے انتظامیہ ملتان کو دینے سے انکار کردیاتھا ، ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ وینز کی لاہور اور دیگر یونٹوں میں کمی نہیں ہے جبکہ انسپکشن کے لئے مختلف اعلیٰ افسران کی خصوصی ٹرینوں کے ساتھ ایک سے دو پاور وین اور ٹی ایل وین منسلک ہیں اور یہ خصوصی ٹرینیں عرصہ دراز کے بعد چلائی جاتی ہیں مگر ہیڈکوارٹرنے قلت کی آڑ لے کر ملتان کو مذکورہ وینز دینے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین