• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: فٹ بال ٹیم کی بس پر حملہ، مشتبہ شدت پسند گرفتار

Germany Football Team Bus Attack Suspected Militant Arrested
جرمن پولیس نے کلب فٹ بال ٹیم کی بس پر دھماکوں کے الزام میں مشتبہ ’اسلامی شدت پسند کو گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن وزیرکا کہنا ہے کہ اگر مسلمان مہاجرین یورپ کو پسند نہیں کرتے تووہ کہیں اورچلے جائیں۔

منگل کے روز بورسيا ڈورٹمنڈ فٹ بال ٹیم کی بس کے قریب 3دھما کے کئے گئے تھے، جن میں ایک کھلاڑی زخمی ہو گیا تھا۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 3میں سے ایک دھماکہ خیز ڈیوائیسز میں میٹل اسٹرپس استعمال کیے گئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 2خط ملے ہیں جس میں حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔دھماکوں کو دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہاہے جن کا مقصد واضح نہیں ہے۔

دوسری جانب جرمن وزیرخزانہ وولف گینگ کا کہنا ہے کہ مسلمان پناہ گزینوں کو سمجھنا چاہیے کہ یورپ ان کے رہنے کے لیے بہترین جگہ ہے اور جو مسلمان یورپین طرز زندگی کو اپنانا نہیں چاہتے تو ان کا یہاں آنے کا فیصلہ غلط ہے۔ دنیا میں کئی ایسے ملک ہیں جہاں وہ اسلامی شریعت کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں۔
تازہ ترین