اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گیس ہماری ہے جسے 60 فیصد پنجاب استعمال کررہاہے، یہ جذبات ہیں جو حقائق اور سچائی پر مبنی ہیں۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی وارننگ کے بعد قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وفاق سندھ کوپانی نہیں دے رہاہےسندھ کا کسان مر رہاہے،وزیراعظم نوازشریف کیا کررہے ہیں؟ بتائیں چاہتے کیاہیں؟
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر بھی احتجاج ہورہاہے، صوبائی اسمبلی میں بھی شور ہے،آج ہم یہاں ہیں ،کل سڑکوں پر ہوں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم پہلے ہی بیرونی دہشت گردی کاشکار ہیں ،ہم نے نوازشریف کو نہیں نظام کو بچایا،کوئی افسوس نہیں۔گیس ہماری ہے، 60 فی صد پنجاب استعمال کررہاہے۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر اہم فیصلے میں صوبوں کو نظر انداز کیا ،روز 6سے 7ارب روپے مرکزی حکومت قرض لے رہی ہے ،ایران سے پائپ لائن کا منصوبہ اب تک مکمل نہیں کیا گیا۔