وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عام انتخابات قبل از وقت کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، قبل از وقت انتخابات کا اعلان وزیراعظم کی صوابدید ہے،وزیراعظم پر قبل ازوقت انتخابات کے لیے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔
انتخابی اصلاحات کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاناماکیس کا فیصلہ آئے گا تو دیکھیں گے، ہرفیصلہ صدیوں تک یاد رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کو مزید وقت دیا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےمتعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، اس سلسلے میں اپنے وسائل اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھیں گے۔