• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کی تمام مذہبی جماعتیں آج بھارتی وزیرخارجہ کی دھمکیوں پر یوم سیاہ منا ئیں گی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) جے یو پی کے زیر اہتمام ضلع شیخوپورہ کی تمام مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج خطبات جمعہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام بھارتی ایجنٹ گل بھوشن یادیو کی پھانسی کے فیصلہ کے حق میں قراردادیں منظور کرنے کیساتھ بھارتی وزیرخارجہ کی دھمکیوں پر یوم سیاہ منایا جائیگا حکومت اور عسکری قیادت کی طرف سے بھارتی دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ان خیالات کااظہارجے یو پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت جے یو پی کے ضلعی صدر حاجی طاہر جاوید نقشبندی نے کی جس میں جمعیت اہلحدیث کے صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا ثناء اللہ بھٹی ایم اے، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سٹی امیر حافظ عزیز الرحمن عزیز سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجودتھے۔ مقررین نے جے یو پی کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا زبردست الفاظ میں خیرمقدم کیا اور کہاکہ پوری قوم عسکری قیادت کیساتھ ہے ہم بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک افواج کی پشت پر کھڑے ہیں۔
تازہ ترین